سی ٹی ڈی نے متحدہ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے چار مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات اپریل 16:16

سی ٹی ڈی نے متحدہ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سی ٹی ڈی نے متحدہ کے مقتول رہنما علی رضا عابدی پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو شناخت کرلیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے چار مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق 17 سالہ مفرور ملزم بلال نے علی رضاعابدی پر فائرنگ کی، ملزم کی تصویر حاصل کرلی گئی ہے، جلد اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے جمعرات کوانسداد دہشت گردی عدالت میں مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، محمد غزالی، ابوبکر اور عبدالحسیب شامل ہیں۔ملزمان کو نامعلوم شخص نے متحدہ کے مقتول رہنما کو قتل کرنے کے لئے آٹھ لاکھ روپے کی رقم دی گئی جبکہ وارادت کے بعد ملزمان نے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کو نذر آتش کردیا تھا۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں حسنین،بلال،غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان کو مفرور قرار دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔