Live Updates

سرکاری ٹی وی اسد عمر کی وزارت خزانہ چھوڑنے کی خبر سے بے خبر

تمام ٹی وی چینلز اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کی خبر دے رہے تھے تو پی ٹی وی کیمسٹری کا لیکچر دکھا رہا تھا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 16:08

سرکاری ٹی وی اسد عمر کی وزارت خزانہ چھوڑنے کی خبر سے بے خبر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) وزیر خزانہ اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے سے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی مزید کوئی وزارت لیں گے۔تام ٹی وی چینلز پر یہ خبر بریکنگ نیوز بن کر چل رہی تھی لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ پاکستان کا سرکاری ٹیلی ویژن اسد عمر کی وزارت خزانہ چھوڑنے کی خبر سے بے خبر رہا۔

اسی حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی وائرل ہے جس میں دکھایا جا رہا ہہے کہ تما م ٹی وی چینلز اسد عمر کے وزارت خزانہ چھوڑنے کی خبر دے رہے ہیں تاہم پی ٹی وی کیمسٹری کا لیکچر دکھا رہا تھا۔
اس سے قبل بھی اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جب باقی ٹی وی چینلز کوئی اہم خبر دے رہیں تو پی ٹی وی بدستور موسم کی خبریں یا پھر کچھ ایسا ہی دکھا رہا ہوتا ہے تاہم حکومت میں آنے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الله نے ہمیں موقع دیا تو پی ٹی وی کو حکومت پر تنقید کی اجازت بھی دی جائے گی جیسے پرائیویٹ چینلز پر ہوتا ہے ہم اسے ادارہ بنائیں گے، ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پی ٹی وی پر ہوں اس سے پہلے تو اجازت ہی نہیں تھی کہ قومی ٹی وی پر انٹریو دے سکو۔لیکن انشااللہ جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم پی ٹی وی کو ایسا چینل بنائیں گے جس میں ہر سیاسی جماعت کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ حکومت پر بھی تنقید کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ میں لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم پی ٹی وی کو ایک ادارہ بنائیں گے۔اس ٹی وی پر کسی سیاسی جماعت کے خلادف پراپیگنڈا نہیں کیا جا ئے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات