سندھ ہائی کورٹ نے مجرم زبیر کی سزا 15سال سے کم کرکے 4سال کردی

جمعرات 18 اپریل 2019 16:47

سندھ ہائی کورٹ نے مجرم زبیر کی سزا 15سال سے کم کرکے 4سال کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس مقابلہ، دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر مجرم زبیر کی سزا 15سال سے کم کرکے 4سال کردی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کی جائیداد ضبطگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم زبیر کو مجموعی طور پر 15 سال قید کی سزا سنائی تھی،ملزم کو پولیس نے 2016 میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا