4 ہاریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت نے ایس ایس پی بدین کو طلب کرلیا

جمعرات 18 اپریل 2019 16:47

4 ہاریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت،عدالت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ضلع بدین کے علاقے ساکرو میں پولیس کی جانب سے 4 ہاریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت، عدالت نے 22 اپریل کو ایس ایس پی بدین کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ضلع بدین کے علاقے ساکرو میں چار ہاریوں کی غیر قاونی حراست سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے 22 اپریل کو ایس ایس پی بدین کو طلب کرلیا،عدالت کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ہاریوں کو خود عدالت میں پیش کریں،ایس ایس پی بدین خود پیش نہ ہوئے تو ان کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کریں گے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجید، پرویز لیار اور وزیر کو غیر قانونی حراست میں لے رکھا ہے،پولیس نے ہاریوں کی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے رکھا ہے،کئی روز گرز جانے کے باجود ہاریوں کو نہیں چھوڑا جارہا۔