سانحہ بلدیہ کیس ، فیکٹری منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیان قلمبند کرادیا

جمعرات اپریل 16:47

سانحہ بلدیہ کیس ، فیکٹری منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) انسداددہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ، بلدیہ فیکٹری منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیان قلمبند کرادیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے گواہ منصور کے بیان سے متعلق تصدیق کی کہ گواہ نے یہ بیان ریکارد کرایا تھا ،گواہ کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان نے ایم کیوایم سیکٹر انچارج رحمان بھولا کی جانب سے 25 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کا بتایا تھا،میں ملزم رحمان بھولا سے بھتے کی رقم کم کرنے کی بات کی،رحمان بھولا نے جواب دیا 20 کروڑ روپے سے کم پر بات نہیں بنے گی،انچارج ایدھی ہوم نے بھی بیان قلمبند کرایا اس کا کہنا تھا کہ بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کے بعد 201 لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں تھی،17 ناقابل شناخت لاشیں سرد خانے سے پولیس کے حوالے کی گئیں۔

ورثاکی جانب سے وصول نہ کرنے پر 6 ناقابل شناخت لاشیں ایدھی قبرستان میں دفنا دی گئیں،عدالت نے 20 اپریل کو مزید گواہ طلب کرلیے