علی رضا عابدی قتل کیس،عدالت نے مفرور ملزمان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

جمعرات 18 اپریل 2019 16:47

علی رضا عابدی قتل کیس،عدالت نے مفرور ملزمان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی عدالت میں علی رضا عابدی قتل کیس کی سماعت،عدالت نے مفرور ملزمان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

پولیس مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی جس کی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائی گئی تفتشی افسر نے آگاہ کیا کہ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے،عدالت نے مفرور ملزمان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفرور ملزمان بلال،حسنین اور غلام مصطفی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے گرفتار ملزم عبدالحسیب کی درخواست ضمانت دائر کی گئی گرفتار ملزمان میں ابوبکر اور غزالی بھی شامل ہیں جن کے و وکلا نے درخواست دائر کی کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی کا نہیں اسے سیشن میں چلایا جائے