Live Updates

عمر ایوب کو عارضی طورپر وزارت خزانہ کا چارج دے دیا گیا

عمر ایوب کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا عہدہ دیے جانے کا امکان،عمر ایوب کے ساتھ ٹیکنو کریٹ کو مشیر خزانہ تعینات کیا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 16:15

عمر ایوب کو عارضی طورپر وزارت خزانہ کا چارج دے دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2019ء) وزیر توانائی عمر ایوب کو عارضی طور پر وزارت خزانہ کاچارج دے دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر خزانہ اسد عمر نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے سے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی مزید کوئی وزارت لیں گے۔جس کے بعد وزات خزانہ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا تھا جس میں عمر ایوب کو فیورٹ قرار دے دیا جا رہا تھا ۔

وزیراعظم عمران خان نے عمر ایوب کو آفس میں بھی طلب کیا تھا گتاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ عمر ایوب کو عارضی طور وزارت خزانہ کا چارج دے دیا گیا ہے۔عمر ایوب کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے عمر ایوب کی ملاقات جاری ہے۔

(جاری ہے)

عمر ایوب کے ساتھ ٹیکنو کریٹ کو مشیر خزانہ تعینات کیا جائے گا۔

واضح رہے یا۔اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مجھے خزانہ کی بجائے وزارت توانائی دینا چاہتے تھے۔وزیراعظم کابینہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ میں نے وزیراعظم کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابیبنہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ دوں،میرا یقین ہے کہعمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں۔

ہم انشاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمرایوب کو وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔جب کہ ،ڈاکٹر عشرت حسین کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔۔واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کی تھی۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ یہ سب کی باتیں غلط ہیں میں کہیں نہیں جارہا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ شعر بھی سنایا اور کہا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔۔تاہم اب انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات