بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث پایا گیا تو اسے دنیا کے سامنے لائیں گے،

پاکستان نے گرے لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے موثر اقدامات کر لئے ہیں، مسعود اظہر کے حوالے فیصلہ قومی مفاد میں کیا جا ئے گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے اور مسلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،پاکستان بابا گر بانک کی550 ویں جنم دن پر یاد گاری ٹکٹ جاری کریگا، وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوںگے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات اپریل 16:56

بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث پایا گیا تو اسے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث پایا گیا تو اسے دنیا کے سامنے لائیں گے۔ پاکستان نے گرے لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے موثر اقدامات کر لئے ہیں۔ مسعود اظہر کے حوالے فیصلہ کسی کے دباو میں نہیں پاکستان کے قومی مفاد میں کیا جا ئیگا۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے اور مسلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔پاکستان بابا گر بانک کے 550 ویں جنم دن پر یاد گاری ٹکٹ جاری کریگا۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اگر بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث پا یا گیا تو اسے سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ کئی بار ثابت ہوا ہے۔

اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اگر بھارت کا ہاتھ ملوث پایا گیا توجس طرح ہم نے کلبھوشن کا معاملہ اٹھایا تھا یہ معاملہ بھی اٹھائیں گے اور تفصیلات بھارت اورعالمی برادری کے ساتھ بھی شیئر کریںگے۔کرتار پور کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات 16اپریل کو ہوئے۔ہماری خواہش ہے کہ کرتارپور راہداری مقررہ وقت پر مکمل ہو۔

انہوں نے کہا کہ بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن پر ایک یاد گاری ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مزاکرات نتیجہ خیز ہوںگے۔پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امن کو موقع ملنا چاہیئے، صرف انٹرا افغان مذاکرات سے ہی افغانستان میں پائیدار امن قائم کیاجاسکتا ہے۔پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

افغانستان امن تمام ملکوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے بہت کا م کیا ہے۔پاکستان نے گرے لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے موثر اقدامات کر لئے ہیں۔وزیر اعظم کے دورہ چین کے موقع پر کئی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوںگے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔