Live Updates

پچاس لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے،عوام دوربین سے انکا مشاہدہ کریں گے‘پرویز ملک

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراد ہونے جا رہا ہے،عوام جاگتے رہیں ‘خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

جمعرات 18 اپریل 2019 17:05

پچاس لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے،عوام دوربین سے انکا مشاہدہ کریں گے‘پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہاؤسنگ سکیم کا افتتاح بھی ملمع سازی اوروزیراعظم ہاؤس یونیورسٹی ڈرامے کا ایکشن ری پلے ہے،(ن) لیگ کی حکومت کے جاری پراجیکٹ پر نئے دعوے وہ کر رہے ہیں جن کے پرانے دعوے نشان عبرت بن چکے ہیں،یہ گھر بنا سکتے ہیں نہ بس سروس‘ یہ صرف بے وقوف بنا سکتے ہیں، یہ صرف گھر گرا سکتے ہیں گھر بنا نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر سیاروں پر بنیں گے۔ عوام دوربین سے ان کا مشاہدہ کریں گے۔ عوام دھوکہ دہی کے اس منصوبے سے دور رہیں۔ جھوٹ بول کر کس کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ان کا ریکارڈ ہے 5 سال میں میٹرو بن سکی‘ نہ ایک سکول تعمیر ہوا اور نہ ہی ایک وارڈ بنا۔ عوام جاگتے رہیں ۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراد ہونے جا رہا ہے۔ بتایا جائے کتنی مدت میں کتنے گھر تعمیر ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات