کوئٹہ ،مسلم باغ میں ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) مسلم باغ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دو زخمی ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مسلم باغ کے علاقے ژرہ میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ، زخمیوں اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔