Live Updates

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کافتح پور تھکیالہ کا دورہ

بھارتی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:17

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانانے فتح پور تھکیالہ (نکیال) کا دورہ کیا چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانانے بھارتی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔ فتح پور تھکیالہ (نکیال) پہنچنے پر لنجوٹ ، دہری ، دھروتی ،بالا کوٹ ، داتوٹ پلانی ، ترکنڈی ، ریتلہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین سے گفتگو کرتے ہو ئے آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ کنٹرول لائن پر سب سے زیادہ شہادتیں فتح پور تھکیالہ میں ہوئیں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آپ کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں وفاقی حکومت کی طرف سے ایل او سی ڈویلپمنٹ فنڈزز سے اے او سی پر بسنے والوں کو بنکرز بنا کر دیں گے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے مانسرہ مظفر آباد ، ایپٹ آباد اور منگلا جیسے تاریخی مقامات معیاری سڑکات بنیں گئیں ہم سب آپ کی آواز ہیں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا متاثرین کنٹرول لائن کے دکھوں کا مداوا اور ہر سہولت فراہم کریں گے کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام ملک کا پہلا دفاعی حصار ہیں عوام کے مسائل دیکھنے اور انہیں حل کرنے کے لیے یہاں آیا ہوں لنجوٹ ، دہری ،بالا کوٹ ، داتوٹ پلانی ، ترکنڈی ، ریتلہ کے عوام نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران اس مثالی نظم و ضبط ، جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا پر ہیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مائیں اپنے لا پتہ بیٹوں کی گھر واپسی کی منتظر ہیں جب کہ ہزاروں خواتین اپنے لا پتہ شوہروں ی جدائی میں کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی حکومت نے تمام ماتحت اداروں اور متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور ریلیف کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے حکومت اور تمام سرکاری محکمہ جات پاک فوج کی پشت پر ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے لنجوٹ ، دہری ، دھروتی ،بالا کوٹ ، داتوٹ پلانی ، ترکنڈی ، ریتلہ کی عوام نے شدید بھارتی گولہ باری کے باوجود نقل مکانی کرنے سے انکار کر کے ایک مثال قائم کی ہے جس کو حکومت اور افواج پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر متاثرین کنٹرول لائن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر رہا ہے ایل او سی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرین کنٹرول لائن افواج پاکستان کا حصہ ہیں متاثرین کنٹرول لائن پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور افواج پاکستان بھارتی فائرنگ کی زد میں آنے والے شہریوں کو گھروں کے قریب پختہ بنکر بنا کر دینے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد مہیا کرے گی۔

۔ انہوںنے کہا کہ لنجوٹ ، دہری ، دھروتی ،بالا کوٹ ، داتوٹ پلانی ، ترکنڈی ، ریتلہ کے سیکٹر تمام دیہات میں رابطہ سڑکوں کی بحالی ، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور ادویات کی دستیابی اور سکول کے بچوں کی حفاظت کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مہیا کی جانے والی سہولتوں سے آگاہی حاصل کی۔

آزاد کشمیر کے سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے متاثرین کنٹرول لائن کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لینٹ آفیسران آزاد کشمیر اور پاکستان کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں دیگر مقررین نے کہا کہ متاثرین کنٹرول لائن کی خبر گیری کرنے چیف سیکرٹر ی آزاد کشمیر مطہر نیاز رانا کے شکر گزار ہیںعمائدین متاثرین کنٹرول لائن نے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا کو اس بات کا یقین دلایا کہ ایل او سی کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دفاع وطن کے لیے پر عزم ہیں۔

اس موقع پرصدر بار سردار مجید خان ایڈووکیٹ ، رہنما مسلم لیگ ن سردار نثار احمد جان ، سماجی رہنما ملک محمد لیطف ،رہنما تحریک انصاف سردار رحیم عبداللہ ، پی پی پی رہنما چوہدری ظفر عالم ایڈووکیٹ ،صدر انجمن تاجراں سردار ریاست گولڈن کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعدا موجود تھی سیاسی و سماجی شخصیات و اہلیان علاقہ نے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا کے دورہ فتح پور تھکیالہ پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات