رینجرز نے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 18 اپریل 2019 17:19

رینجرز نے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ماڈل کالونی، کھوکھراپار، بوٹ بیسن، بغدادی، کلاکوٹ اور کلری کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان علی کاظم، سہیل احمد عرف بابل، وصی الحسن فیصل عرب بھینا، منیر علی، سعید احمد عرف برہم، فرقان، احمد علی، نبیل اور ماجد کو گرفتار کیا جو مسلح لوٹ مار کرنے، موٹر سائیکل چھیننے، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔