تائیوان ،6.1 شدت کے زلزلے سے زمین اور عمارتیں لرزاٹھیں،مختلف حادثات میں دو افراد زخمی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:25

تائپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) تائیوان میں6.1 شدت کے زلزلے سے زمین اور عمارتیں لرزاٹھیں،زلزلے کے باعث مختلف حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق6.1شدت کا زلزلہ 19 کلومیٹر کی گہرائی میں مشرقی کائونٹی ہوالین میں آیا۔زلزلے سے بلند عمارتیں لرز اٹھیں اور اسکولوں میں موجود بچے خوفزدہ ہوگئے، زلزلے کے باعث چٹانیں گرنے سے ایک ہائی وے بندبھی کرنا پڑ گئی۔دارالحکومت تائپے کا میٹرو سسٹم بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :