روسی ایئر لائن کے جہاز میں ٹیک آف سے قبل مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی ،مسافرخوف زدہ

جمعرات 18 اپریل 2019 17:25

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) روسی ایئر لائن کے جہاز میں ٹیک آف سے قبل مسافر طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔

(جاری ہے)

روس کے دارالحکومت ماسکو سے روسی شہر Makhachkalaجانے والی فلائٹ کے ٹیک آف مرحلہ مکمل ہونے کے قریب تھا کہ اچانک جہاز کے انجن سے آگ بھڑکتی دکھائی دی جس نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا ، ایک مسافر نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے بروقت جہاز کو ٹیک آف سے روکا ، اس خطرناک صورتحال نے مسافروں کو بیحد خوفزدہ کردیا

متعلقہ عنوان :