Live Updates

عمران خان ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں. شہبازشریف

جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے، امید ہے اسد عمر کوہٹانے سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئےگی. بلاول

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2019 17:18

عمران خان ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں. شہبازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اپریل۔2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا عمران خان ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں ، وقت ضائع نہ کیا جاتاتو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا، وقت ضائع کیا گیا تو معاشی اقتصادی لحاظ سے نتائج جھیلنا پڑیں گے. شہبازشریف وزیر خزانہ اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا پہلے دن کہا تھا پاکستان کی معیشت انا،ضد اور تکبر کی زد میں ہے ، عمران نیازی صاحب ضد، انااورتکبر کو چھوڑ کر معیشت کو ترجیح دیں.

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہا کہ پہلے دن میثاق معیشت کی پرخلوص پیشکش کی تھی، وقت ضائع نہ کیا جاتاتو موجودہ معاشی تباہی کا سامنا نہ کرنا پڑتا ، وقت ضائع کیا گیا تو معاشی اقتصادی لحاظ سے نتائج جھیلنا پڑیں گے. چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے، امید ہے اسد عمر کوہٹانے سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئےگی اور مثبت نتائج ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ امیدہے اسدعمرکوہٹانے سے معیشت بہترہوجائےگی اور مثبت نتائج ہوں گے. بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جلد اور بھی وزرا فارغ ہوں گے ، حکومت جب سے آئی مہنگائی کا سونامی آیاہے‘ ہرپاکستانی کامطالبہ تھامعاشی پالیسیوں پرنظرثانی ہو، ایسی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے تھے، پاکستان کی معاشی پالیسیاں ناکام تھیں. انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کابیل آﺅٹ پیکج بھی فائنل نہ ہوسکا، امیدہے اس فیصلہ سے ملک میں معاشی طورپربہتری آئےگی، کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا ضروری ہے.           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات