انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

جمعرات 18 اپریل 2019 17:26

انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری انٹرسٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں راولپنڈی اور فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گذشتہ روز جناح سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں راولپنڈی اور فیصل آباد کی ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ (آج) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ فیصل آباد اور سرگودہا کی ٹیموں کے درمیان شام چار بجے جبکہ دوسرا میچ اسلام گرین اور اسلام بلیو کی ٹیموں کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز ملک بھر کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد، سیالکوٹ ، لیہ، مظفرآباد، گلگت بلتستان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہو گا اور 3 مئی کو فائنل کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ، 70 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے ملیں گے۔