Live Updates

شہریار آفریدی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر جواب دے دیا

میں تیار ہوں وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہو گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 18 اپریل 2019 17:27

شہریار آفریدی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر جواب دے دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر پانچ وزارتوں میں رودبدل کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کے بعد اب صاحبزادہ محبوب سلطان، شہریار آفریدی اور فیصل واوڈا کی وزارتیں بھی خطرے میں ہیں۔

وفاقی وزراء اعجاز شاہ، غلام سرورخان اور عمر ایوب کی وزارتیں بھی تبدیل کردی جائیں گی۔ وزیرمملکت شہرآیار آفریدی سے سوال کیا گیا کہ بہت دنوں سے آپ کو عہدے سے ہتائے جانے کی خبریں سر گرم ہیں۔جس کا جواب دیتے ہوئے شہرآیار آفریدی نے کہا ہے کہ میں تیار ہوں وزیراعظم عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے قبول ہو گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو ملاقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ملاقات میں وزارت خزانہ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی طرح حکومت کی جانب سے نئے وزیرخزانہ کیلئے ڈاکٹرعشرت حسین، حفیظ پاشا، سلمان شاہ، شوکت ترین سمیت عمر ایوب کے نام زیرغور ہیں۔ واضح رہے اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں کہا کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اعلان رات یا صبح ہوجائے گا، پاکستان کی بہتری کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے آیا تھا،عمران خان کو کہا کہ آپ کیلئے نہیں پاکستان کیلئے پی ٹی آئی جوائن کی ہے، سازشوں میں نہیں پڑتا، نہیں معلوم میرے فیصلے سےپی ٹی آئی مضبوط ہوگی یا کمزور ہوگی۔

انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل کرنا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ میں توانائی کا چارج لے لوں۔ لیکن میں نے ان کو کہا کہ آپ اجازت دیں کہ میں کابینہ سے الگ ہوجاتا ہوں۔عمران خان سے کہا کہ میں نئےپاکستان کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات