فیس بک پر شہری سے 40 لاکھ کا فراڈ کرنے والے 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

فیس بک پر شہری سے 40 لاکھ کا فراڈ کرنے والے 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 4 ملزمان ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد برانچ نے فیس بک پر شہری سے 40 لاکھ روپے فراڈ کرنے والے 2 غیر ملکی باشندوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر کے مطابق طاہر سرور نامی ایبٹ آباد کے شہری کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کے فرائنک اوگو، جانس سمتھ اور 2 پاکستانی ملزمان جاوید خان اور نعیم نے ایبٹ آباد کے شہری طاہر سرور سے فیس بک کے ذریعہ 40 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔ متاثرہ شہری طاہر سرور کے مطابق ملزمان نے فیس بک پر لڑکی بن کر اس سے رابطہ کیا اور کہا کہ میٹرو بینک برطانیہ میں ایک اکائونٹ ہے جس کا وارث کوئی نہیں ہے، آپ ہمیں 40 لاکھ روپے دیں ہم وہ سارے پیسے آپ کو بھجوائیں گے۔