قراقرم یونیورسٹی کے طالب علم کے تیار کردہ نغمہ کی تقریب رونمائی

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایک طالب علم کی جانب سے "میں طالب علم ہوں،گلگت بلتستا ن کا روشن ستارہ ہوں"کے عنوان سے تیار کردہ نغمہ کی تقریب رونمائی کے حوالے سے محفل کا انعقادکیاگیا۔ محفل کے مہمان خصوصی قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ تھے۔ان کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئر منیجمنٹ آفیسران وفیکلٹی ممبران ، گلگت بلتستان کے نامور شعرائ ،ادیب اور گلوکاروں سمیت طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

قراقرم یونیورسٹی کے طالب علم احمد داؤدی نے نوجوان شاعرمحمد صدیقی مغل کی طرف سے لکھی جانے والے نغمہ کو اپنی سریلی آواز میں گایا۔اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ تقریب رونمائی کا اہتمام قراقرم یونیورسٹی آرٹس کلچر اینڈ ڈرامیٹک سوسائٹی اور قراقرم یونیورسٹی ایڈوانچر کلب نے کیاتھا۔

(جاری ہے)

"میں طالب علم ہوں،گلگت بلتستان کا ستارہ ہوں" کے عنوان سے تیارکردہ نغمہ کی تقریب رونمائی سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کہاکہ گلگت بلتستان پاکستان کا گلدستہ ہے۔

جہا ں ہر قسم کا ٹیلنٹ پایا جاتا ہے۔چاہے وہ تعلیم وتحقیق ہو یاپھر فنی ومہارتی صلاحیتیں ہو۔لہذا نوجوان اپنی صلاحیتوں کو ملکی و علاقائی تعمیر وترقی کے لیے بروکار لائیں۔وائس چانسلر نے کہاکہ نوجوان نسل بلخصوص طلبہ وطالبات پاکستانیت اور گلگت بلتستانیت کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔کیونکہ یہی ہماری پہچان ہے۔اگر اپنی پہچان کو ساتھ لے کر نہیں چلیں گے تو پہچان ہی کھودینگے۔

لہذاضرورت اس امر کی ہے کہ جہاں کہیں بھی ہواپنی پہچان کا خاص خیال رکھیں۔وائس چانسلرنے کہاکہ ہماری پہچان حیائ ،نفاست،رواداری ،احترام ،خلوص،پیارومحبت اور شفقت جیسی خصلتیں ہے۔ان خصلتوں کی پاسداری آپ نوجوانوں اور طلبہ طالبات کے کاندوں پر عائد ہوتی ہے۔وائس چانسلر نے نوجوان شاعر محمد صدیقی مغل کی جانب سے قراقرم یونیورسٹی کو عنوان بناکر نغمہ تیار کرنے کی خواہش کو سراہتے ہوئے نغمہ کو نشر کرنے کے حوالے سے ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے اور نغمہ کو پورے ملک کی جامعات تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :