وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی کی زیرصدارت کیرئیرڈویلپمنٹ کونسلرزمنتخب کرنے کیلئے اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کے زیرصدارت کیرئیرڈویلپمنٹ کونسلرزمنتخب کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر اور ون ونڈو آپریشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نعمان بٹ سمیت یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے کوارڈینٹرز شریک ہوئے۔

وائس چانسلر کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس کا بنیادی مقصد کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹراور ون ونڈو آپریشن کے لیے شعبہ جاتی کونسلر ز کا انتخاب کرنے سمیت کونسلر ز کا کام تعین کرنا تھا۔اجلاس میں کونسلر کا انتخاب کیا گیا اور فیصلہ کیاگیاکہ کونسلرز طلبائ کی کیرئیر کونسلنگ ، اعلیٰ تعلیم ، یونیورسٹی کے تدریسی پروگرامز ،وظائف،انٹرن شپ ،ڈگریز سمیت دیگر چیزوں سے متعلق طلبہ وطالبات سمیت عوام الناس کو معلومات فراہم کرنے اورایک ہی جگہ تمام مسائل کو حل کرینگے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے کیرئیر ڈویلپمنٹ کونسلرز کے انتخاب کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ کیرئیر ڈویلپمنٹ کونسلر ز طلبائ کو تعلیم وتحقیق ،انٹرنشپ،کیرئیر کونسلنگ سمیت دیگر حوالے سے متعلق ہر طرح کی رہنمائی و تعاون فراہم کرنے کے لیے جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض بروکار لائیں۔تاکہ ون ونڈوآپریشن اور کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹرقائم کرنے کا مقصد شرمندہ تعبیر ہوجائے۔

اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر وا نچار ج ون ونڈو آپریشن نعمان بٹ نے وائس چانسلر کے وڑن کو پوار کرنے کے لیے کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر اور ون ونڈوآپریشن بہترین انداز میں کام کریگی اور مختصر وقت میں شانداز کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔

متعلقہ عنوان :