فلسطینی اسیران عمر قید کے تحت اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل

صہیونی زندانوں میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل اسیران کیخلاف فرضی و جعلی الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے

جمعرات 18 اپریل 2019 18:21

مقبوضہ مغربی کنارا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے ’یوم اسیران‘ کے موقع پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 587 فلسطینی اسیران عمر قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ یہ تمام فلسطینی فلسطینی مزاحمتی قوتوں اوراسرائیل کے درمیان’وفاء احرار2‘ کے منتظرہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فلسطین میںیوم اسیران کے موقع پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے تین سال قبل انتفاضہ القدس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں عمر قید کے سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد زیادہ ہوئی ہے۔

عمر قید کیسزا یافتہ 46 اسیران کو قدیم اسیران میں شامل کیا گیا جو 20سال سے زائد عرصے سے صہیونی زندانوں میں قید ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل اسیران کے خلاف فرضی اور جعلی الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے۔ اسرائیل میں تا حیات عمرقید کی سزا 99 سال ہے۔ اسرائیلیوںکے قتل کے الزامات میں فلسطینیوںکو تا حیات عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :