عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، ڈی ایس اے فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 18 اپریل 2019 18:26

عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، ڈی ایس اے فائنل میں پہنچ گئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) کے سی سی اے زون IIIکے زیر اہتمام عبدالحمید کھتری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ڈی ایس اے سی سی سنسنی خیز مقابلے کے بعد رہبر اسپورٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی۔ عذیر اکبر کو 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کے پی آئی گراؤنڈ پر رہبر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 18.3اوورز میں تمام وکٹوں پر 113رنز اسکور کئے۔

محمد ثاقب نے 3 چوکے اور 2 چھکوں کے ساتھ 34 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

فیصل خان کے 19رنز ایک چھکے اور ایک چوکے کی مرہون منت تھے۔محمد ابراہیم نے 13رنز میں 3چوکے رسید کیے۔عذیر اکبر نے عمدہ بولنگ کی اور 4حریف بیٹسمینوں کو 18رنز پر پویلین پہنچایا ۔عمران علی 2رنز پر 3اورتنویر الحق 15رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو چلتا کرنے کا سبب بنے۔ڈی ایس اے سی سی نے مطلوبہ ہدف کو 8وکٹوں پر 114رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ امیر رضا 33 رنز میں 3 چوکے اور ایک چھکا لگاسکے۔ عمران کے 18 رنز میں ایک چھکا اور ایک چوکا اورتنویر الحق نے 18 رنز میں 2 چوکے رسید کئے۔ محمد عاطف،محمد عرفان، فرحت محمود اور سبحان احمد نے 2,2 وکٹیں باہم تقسیم کیں۔ایمپائرز محمد اسلم اور ناظم صدیقی تھے۔

متعلقہ عنوان :