Live Updates

صوبہ کومثالی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ سردارعثمان بزدار

پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی محرومیوں کااحساس ہے ،انشاء اللہ عوام کوان کے حقوق ہرصورت فراہم کریں گے‘ وزیراعلی پنجاب

جمعرات 18 اپریل 2019 18:46

صوبہ کومثالی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ سردارعثمان بزدار
لاہور/رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ صوبہ کومثالی بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں‘ پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی محرومیوں کااحساس ہے اورانشاء اللہ عوام کوان کے حقوق ہرصورت فراہم کریں گے‘ بہت جلدنئے بلدیاتی نظام کی منظوری کے بعد حقیقی عوام دوست نظام متعارف کروائیں گے‘ پنجاب کے تمام اضلاع میں میرٹ پرترقیاتی کام کروائے جائیں گے‘ اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے مسائل بتائیں فوری حل کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشرزکوة چوہدری محمدشفیق اوروائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری نعیم شفیق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی جانب رواں دواں ہیں عوام کوان کے بنیادی حقوق فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے اوروہ خودہرضلع میں جاکرعوامی مسائل بارے آگاہی حاصل کریں گے تاکہ عوام کودرپیش مشکلات سے نجات ملے‘ قبل ازیں چوہدری جاویداقبال وڑائچ‘ چوہدری محمدشفیق اورچوہدری نعیم شفیق نے عثمان بزدارسے تفصیلی سیاسی وعلاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیااوررحیم یارخان کے لیے ڈویلپمنٹ فنڈجاری کرنے سمیت دیگرعوامی مسائل حل کرنے پرزوردیاجس پروزیراعلی نے تمام معاملات فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات