عہدہ سنبھالتے ہی آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی سربراہی میں پولیس ریفارمز کے بارے میں اہم اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2019 18:46

عہدہ سنبھالتے ہی آئی جی پنجاب عارف نواز خان کی سربراہی میں پولیس ریفارمز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز کی سربراہی میں پولیس ریفارمز سے متعلق اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، انعام غنی، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، طارق مسعود یٰسین، ڈی آئی جی آئی ٹی، ذوالفقار حمید، ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی، احسن یونس اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، جواد ڈوگر کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب پولیس ریفارمز کے لیے صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹیوں کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کے سینئرا فسران کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ کُل وقتی بنیادوں پر اپنی سفارشات مرتب کر کے ان کو پیش کریں تا کہ یہ سفارشات حکومت کو بھیجی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :