میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی دھڑلے سے نقل جاری

جمعرات 18 اپریل 2019 19:32

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) میٹرک کے بعد انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی پہلے ہی روز گیارہویں جماعت کے اردو کے پرچے میں بھی دھڑلے سے نقل جاری رہی، بوٹی مافیہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہا اور موبائل فون واٹس ایپ گروپس پر حل شدہ پرچہ دستیاب رہا، امیدواروں نے خوب نقل کی، کمشنر لاڑکانہ سلیم رضا کھوڑو نے تعلیمی بورڈ کے چیئرمین احمد بخش بروہی و دیگر نے ہمراہ امتحانی مراکز کے طوفانی دورے کئے تاہم میڈیا کو دیکھ کر برہم ہوتے ہوئے سینٹر سے باہر نکلنے کا کہتے رہے، جس عمل کی صحافی برادری نے مذمت بھی کی ہے، تفصیلات کے مطابق جمعہ رات کے روز تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زہر اہتمام 6 اضلاع میں انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پہلے روز چھاپہ مار ٹیمیں بھی سرگرم دکھائی دیں، کمشنر، چیئرمین تعلیمی بورڈ، اسسٹنٹ کمشنر و سیکریٹری بورڈ کا گورنمینٹ پائلٹ، میونسپل، ہائیر سیکنڈری اسکول، ڈگری کالیج ودیگر سینٹر کا دورہ کیا، جہاں موبائل فون کی موجودگی پر 15 سے زائد امیدوار کاپی کیس کر کے امتحانی سینٹر سے نکال دیے گئے، تاہم کمرہ امتحان میں کوریج کرنے پر میڈیا پرسنز سے نارروا سلوک اپناتے ہوئے کمشنر لاڑکانہ سلیم رضا کھوڑو نے انہیں کوریج سے روکتے ہوئے باہر نکل جانے کا کہا جبکہ موقف کی بجائے جو لکھنا ہے لکھو کہہ کر چلتے بنے، تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 6 اضلاع کے 74 ہزار سے زائد امیدواروں کے لیے 97 امتحانی سینٹرز قائم کر کے نقل کی روک تھام کے لیے 35 ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :