وزیراعلیٰ بلوچستان کی متعلقہ محکمہ کو بندوبست اراضی کی تفصیلات اور مختلف موضع جات، تحصیلوں اور اضلاع میں پیشرفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اپریل 2019 19:39

وزیراعلیٰ بلوچستان کی متعلقہ محکمہ کو بندوبست اراضی کی تفصیلات اور ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بندوبست اراضی کے کیسز کی حیثیت اور اس کے حوالے سے تاخیر اور ذمہ داری کے تعین کے لئے متعلقہ محکموں اور سٹلمنٹ افسران سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں جاری بندوبست اراضی کے عمل کی تفصیلات اور ان بندوبست اراضی کے حوالے سے اب تک مختلف موضع جات، تحصیلوں اور اضلاع میں ہونے والے پیشرفت سے انہیں فوری طور پر آگاہ کیا جائے اور بندوبست اراضی کے عمل کو پورا کرنے کا متوقع تاریخ سے بھی انہیں فوری آگاہی دی جائے۔

(جاری ہے)

بندوبست اراضی کے حوالے سے مختلف سیٹلمنٹ افسران کو دی جانے والے ذمہ داری کا کل صرف شدہ وقت اور ان کی طرف سے اب تک کی پیشرفت سے بھی انہیں آگاہ کیا جائے، وزیراعلیٰ کی جانب سے بندوبست اراضی کے عمل میں ہونے والی تاخیر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :