بورے والا، ریٹائرڈ اکاونٹنٹ بی ٹی ایم بشیر احمد کی اہلیہ انتقال کر گئی

جمعرات 18 اپریل 2019 19:45

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ریٹائرڈ اکاونٹنٹ بی ٹی ایم بشیر احمد کی اہلیہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس(زنانہ) بورے والا کے جونیئر کلرک میاں محمد اشفاق کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئی، انکی نماز جنازہ آبائی گاوں چک نمبر 405 ای بی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ایم این اے چوہدری فقیر احمد ارائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد ارائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اسماعیل وٹو،امین گھمن، محکمہ ایجوکیشن کے کلرکس کے علاوہ سیاسی و سماجی اور اہل دیہہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کا ختم آج بروز جمعہ المبارک انکے آبائی گاوںجامع مسجد میں صبح 8 بجے ادا کی جائے گی۔