Live Updates

عمران خان نے بڑی عقلمندی سے خود کوبچا لیا، عارف نظامی

عمران خان نے معاشی نقصان کا ملبہ اسد عمر پر ڈال کرخود کوبچا لیا، لیکن عمران خان اسد عمرپر اعتماد تھا، اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ اکیلے عمران خان کا نہیں تھا۔سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 19:03

عمران خان نے بڑی عقلمندی سے خود کوبچا لیا، عارف نظامی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان نے بڑی عقلمندی سے خود کوبچا لیا،عمران خان نے معاشی نقصان کا ملبہ اسد عمر پر ڈال کرخود کوبچا لیا، لیکن عمران خان اسد عمرپر اعتماد تھا، اسد عمر کو ہٹانے کا فیصلہ اکیلے عمران خان کا نہیں تھا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عقل مندی یہ کی ہے کہ اسد عمر پر ملبہ ڈال کرخود کو بچا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بڑا مشکل ہے لیکن عمران خان کا یہ اکیلا فیصلہ نہیں تھا، لیکن یہ ان کو کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عقل مندی یہ کی ہے کہ اسد عمر پر ملبہ ڈال کرخود کو بچا لیا ہے۔کیونکہ معاشی حالات بہت خراب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی یہ سوچ ہی غلط ہے کہ پچھلی حکو مت لوٹ کرکھا گئی ہے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بہت بڑا دعویٰ کیا تھا کہ سمندر سے تیل نکلے گا اور اربوں ڈالر آجائیں گے۔

سمندر سے تیل نکلنے کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کارمعید پیرزادہ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ کیا اب پی ٹی آئی کی حکومت اپنے سپورٹرز یا عوام کو قائل کرپائے گی کہ تمام معاشی ناکامی اسد عمر کی وجہ سے ہوئی، کیونکہ اسد عمر نکمے اور نااہل تھے۔لیکن اس کے برعکس مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا بہت بڑا حصہ ہے وہ لوگوں کو بتائے گا کہ اسد عمر کا ہٹایا جانا دراصل وزیراعظم عمران خان کی ناکامی ہے۔

اس کا فیصلہ آئندہ چند گھنٹوں میں ہوگا کہ لوگ اسد عمر کو نکما کہیں گے یا پھر صرف اسد عمر کو ہی نااہل کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال وزیراعظم عمران خان انتہائی کمزور وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں، جنہوں نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب لگایا ہو اہے، عمران خان ان کا بھی گزشتہ چھ مہینوں سے دفاع کررہے ہیں حالانکہ ان کوکوئی سرپیر سمجھ نہیں آ رہا ہے۔لیکن عمران خان اپنے حامیوں کو بالکل قائل نہیں کرپائے کہ عثمان بزدار کیوں وزیراعلیٰ پنجاب ہیں؟اسی طرح اسد عمر کی غلطیوں کو عمران خان سے الگ نہیں کیا جاسکتا ، کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں نہیں گے؟ اب ان کو ہٹا کر سارا ملبہ ان پر پھینک رہے ہیں۔معید پیرزادہ نے کہا کہ اگلے وزیرخزانہ کوبھی اسی طرح کہہ کرفارغ کیا جاسکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات