Live Updates

یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفا لت کر نا ہما را مذہبی اور اخلا قی فر یضہ ہے، قاسم خان سوری

ملک کے پسے طبقا ت کی بحالی ،زندگیو ں میں خوشگوار تبدیلی لا نا مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے،وزیر اعظم پا کستان کو ایسی فلا حی ریا ست بنا نا چا ہتے ہیں جہا ں پر تما م شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہو، سب کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

جمعرات 18 اپریل 2019 19:45

یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفا لت کر نا ہما را مذہبی اور اخلا قی فر یضہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ملک کے پسے ہو ئے طبقا ت کی بحالی اور ان کی زندگیو ں میں خوشگوار تبدیلی لا نا مو جو دہ حکو مت کی اولین تر جیح ہے،وزیر اعظم پا کستان عمران خان ملک سے غربت،نا خواندگی اور بے روزگاری کا خاتمہ چا ہتے ہیں اور پا کستان کو ایک ایسی فلا حی ریا ست بنا نا چا ہتے ہیں جہا ں پر تما م شہریو ں کے حقوق کا تحفظ ہو اور سب کو ترقی کے یکساں مو اقع میسر ہو ں۔

انہو ں نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کو ان کا جا ئز مقا م دلا نا اور ان کی زندگیو ں کو بنیا دی سہو لتوں سے آراستہ کر نا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہا ر جمعرات کے روز پا کستان نیشنل کو نسل آف آرٹ میں قطر چیئر یٹی انٹر نیشنل اور بیت الما ل کے زیر اہتما م انٹر نیشنل آرفن ڈے 2019کے حوالے سے منعقد ہو نے والی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفا لت کر نا ہما را مذہبی اور اخلا قی فر یضہ ہے اور اللہ تعالیٰ کی خو شنو دی حاصل کر نے کا بہترین ذریعہ ہے،انہو ں نے کہا کہ جو لو گ اس کا ر خیر میں خدما ت سر انجا م دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت راوں سال 10ہزار یتیم اور بے سہا را بچوں کی بحالی اور انہیں تعلیم،صحت اور دیگر بنیا دی سہولیا ت فر اہم کر نے کا عزم رکھتی ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 10لا کھ سے زائد یتیم اور بے سہا را بچے مو جو د ہیں اور انہیں وزیر اعظم عمر ان خان سے بہت زیا دہ تو قعات وا بستہ ہیں۔انہو ں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ مو جو دہ حکو مت وزیر اعظم عمران خان کی قیا دت میں انکی تو قعات پر پورا اترنے کے لیے بھر پور اقداما ت اٹھا ئے گی۔ڈپٹی سپیکرنے قطر چیئر یٹی کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدالرحما ن عیسیٰ کی یتیم اور بے سہا را بچوں کے لیے خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہا کہ قطر چیئر یٹی انٹر نیشنل اس وقت پا کستان میں 5000ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم وتر بیت اور فلا ح وبہبود کے لیے خدمات سر انجا م دے رہی ہے۔

انہو ں نے منیجنگ ڈائر یکٹر بیت الما ل عون عباس بھٹی کی خد ما ت کو بھی خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ بیت المال کی طرف سے 10000یتیم اور بے سہا را بچوں کی کفالت کے لیے جو اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں وہ قا بل تعریف ہیں۔تقریب کے آخر میں سوات،کشمیر اور راولپنڈی ڈویثرن سے آئے ہو ئے یتیم بچوں اور بچیو ں میں انعاما ت اور اسنا د تقسیم کیں اور ان کی پر فارمنس کو سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات