وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 525 ارب روپے جاری کر دیئے

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 525 ارب روپے جاری کر دیئے۔ ترجمان وزارت منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 525 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں،جاری کردہ فنڈز پی ایس ڈی پی کا 78 فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 675 ارب روپے میں سے 78 فیصد فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔یہ فنڈز یکم جولائی 2018ء سے 17 اپریل 2019ء تک مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 78 فیصد فنڈز جاری کئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں اسی دورانیہ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 61 فیصد فنڈز جاری کئے گئے تھے۔ ترجمان کے مطابق فنڈز کی تقسیم کا ہدف رواں مالی سال کے اختتام سے قبل حاصل کرلیا جائے گا ۔