ملک بھر میں حالیہ بارشوں ، سیلاب سے 55 افراد ہلاک ،221 افراد زخمی اور 596گھر تباہ ہوئے ہیں ، این ڈی ایم اے

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ،221 افراد زخمی اور 596گھر تباہ ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 55 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 221 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 596گھر تباہ ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ جانی نقصان پنجاب میں ہوا۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر 20افراد ہلاک اور 121افراد زخمی ہوئے ہیں۔