Live Updates

سچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں ،عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے‘عثمان بزدار

کرپشن کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنا چاہتے ہیں، عمران خان نے فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا، تعبیر کیلئے جان لڑا دیں گے ملک کو مقروض بنانیوالے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں، کرپشن کرنیوالے پیچھے رہ جائیں گے، قوم آگے بڑھے گی عمران خان کا ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے‘وزیراعلیٰ سے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

سچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں ،عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا، تعبیر کیلئے جان لڑا دیں گے۔

ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے، قوم آگے بڑھے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا ’’کرپشن فری پاکستان‘‘ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے۔عوام کی خدمت کے مشن سے بخوبی آگاہ ہیں۔انہوںنے کہا کہ ارکان اسمبلی پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کے مشن میں میرے دست و بازو ہیں۔

(جاری ہے)

سچ بولتے ہیں اورسچے جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں ۔

عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔ تنقید کی کوئی پروانہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتا ہوں۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کا قیام اگلے مالی سال میں عمل میں آئے گا۔جنوبی پنجاب کیلئے ترقیاتی پروگرام بھی علیحدہ ہوگا۔جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔انہوںنے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کئے جا رہے ہیں۔

پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی۔ وزیراعظم کی قیادت میں ایسا پاکستان بنے گا جہاں عام آدمی کو تمام سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں ہرعلاقے کویکساں ترقی دیںگے۔ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے جائیںگے۔

تحریک انصاف کی حکومت ترقی وخوشحالی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کرجائے گی۔انہوںنے کہا کہ سابق دور میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا۔نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کررہے ہیں ۔فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے عوامی نمائندگان کی تجاویز اورسفارشات کو اہمیت دیںگے۔انہوںنے کہا کہ ہر شہری کی فلاح وبہبود اورمعاشی ترقی چاہتے ہیں ۔

تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدے نبھائے گی ۔ سمت درست اور نیت نیک ہے۔ انشاء اللہ فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میںقائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،سید صمصام بخاری، سردار حسنین بہادر دریشک، چوہدری ظہیرالدین، محسن خان لغاری، اراکین اسمبلی سردار ریاض محمود خان مزاری،نیاز احمد جھکڑ، جاوید اقبال،چوہدری محمد شفیق، غلام مرتضیٰ،چوہدری جاوید کوثر،امجد محمود چوہدری،احمد علی خان دریشک،فیصل حیات جبوانہ،مخدوم رضابخاری،سابق رکن اسمبلی علی رضا دریشک، سابق وزیر مملکت معظم جتوئی، وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب وسیم اختر اور دیگر شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات