وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید مذمت

مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ بربریت ہے،سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں:عثمان بزدار

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مسافروں کے قتل کے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مسافروں کو قتل کرنے کا واقعہ بربریت ہے اور اس المناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور پنجاب حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔