وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نامور محقق، مؤرخ اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لغات کی تشکیل اردو زبان پر ڈاکٹر جمیل جالبی کا ایسا احسان ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘عثمان بزدار

جمعرات 18 اپریل 2019 19:49

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نامور محقق، مؤرخ اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نامور محقق، ماہرِ لسانیات، مؤرخ اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مرحوم کی اردو زبان اور صحافتی میدان کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے طور پر قابل قدر خدمات سرانجام دیں اور لغات کی تشکیل اردو زبان پر ڈاکٹر جمیل جالبی کا ایسا احسان ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی جیسی شخصیات کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتی ہیں۔ اردو کے فروغ کیلئے ڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔