Live Updates

حکومت کو معیشت میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے،رحمن ملک

عمران خان کھلاڑی رہے ہیں، اب سلیکٹرز کو اپنی سلیکشن کے بارے میں فیصلہ کرنا پڑے گا

جمعرات 18 اپریل 2019 20:05

حکومت کو معیشت میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے،رحمن ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہاہے کہ حکومت کو معیشت میں بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رحمٰن ملک نے ٹوئٹ کیا کہ اسد عمر ابھی پہلے ہیں جنہیں شاید حکومت کی ناکامی چھپانے کے لیے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درحقیقت حکومت کو تمام موجودہ ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے معیشت میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے اسد عمر کی جانب سے وزارت خزانہ چھوڑنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کا استعفیٰ حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کشتی میں سوراخ ہوچکا ہے اور کاروباری ادارے بھی حکومتی پالیسیوں پر عدم تحفظ کا اظہار کرچکے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کھلاڑی رہے ہیں، اب سلیکٹرز کو اپنی سلیکشن کے بارے میں فیصلہ کرنا پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات