صوبائی وزیرقانون سے سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کی ملاقات

جمعرات 18 اپریل 2019 20:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان سے سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کے وفد نے صدر حنیف کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنی ملازمت کے مستقبل سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے وفد کے تحفظات پوری توجہ سے سنتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی عوام کو روزگار دینا ہے اور کسی کو بیروزگار کرنا نہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر قانون نے سابقہ فاٹا سیکریٹریٹ کے ملازمین کو یقین دلایا کہ متعلقہ حکام ان کی ملازمت کی مستقبل کے خلاف ایکشن نہیں لے گا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہاکہ سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین چاہے مستقل ہو یا پراجیکٹ ،کے مستقبل کے متعلق فیصلہ صوبائی کمیٹی میں کی جائے گی جس میں سابقہ فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کے نمائندگان کو بھی شامل کر دیا جائے گا ۔وزیر موصوف نے ملاقات کے دوران کہا کہ جن ملازمین کی تنخوا بند ہے متعلقہ حکام کو جلد از جلد ہدایت جاری کریں گے کہ ان کی تنخواہیں جاری کریں۔ وفد نے وزیر قانون کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :