بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کا کریک ڈاؤن

جمعرات 18 اپریل 2019 21:15

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو کا کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں گرینڈآپریشن کے تحت امید علی سب ڈویژن کے علاقے لطیف آباد نمبر02 ودیگر مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دورا ن واجبات کی عدم ادائیگی پر 100سے زائدبجلی کے کنکشن منقطع جبکہ ہیرآباد سب ڈویژن میں واقع الرحمان کاٹیج میں کارروائیوں کے دوران 18ڈائریکٹ کنکشن پکڑے گئے اور 3عدد بوگس میٹر پائے گئے۔

(جاری ہے)

جس پر فوری طور پر کارروائیاں کرتے ہوئے کنکشن منقطع کردیئے گئے اورتاریں قبضے میں لے لی گئیں ہیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانے میں FIRدرج کرانے کیلئے لیٹر بھی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :