Live Updates

اسد عمر کا استعفیٰ غیر ذمہ دارانہ فعل ، بزدلی کا عکاس ہے ، اسحاق ڈار

2014 سے آج تک انہوں نے قوم کو حقائق مسخ کرکے جو امید دلائی یہ مناسب نہیں وہ اس طرح میدان چھوڑ کر چلے جائیں ’ 8 مہینے ضائع کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا معاہدہ فائنل سٹیج پر ہے، بجٹ میں بھی ایک مہینہ رہ گیا ، ایسے میںمیدان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا‘،سابق وزیر خزانہ کا ردعمل

جمعرات 18 اپریل 2019 21:33

اسد عمر کا استعفیٰ غیر ذمہ دارانہ فعل ، بزدلی کا عکاس ہے ، اسحاق ڈار
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد اسحاق ڈار نے ان کے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور بزدلانہ قرار دے دیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا وہ سمجھتے ہیں کہ اسد عمر کا استعفیٰ ایک غیر ذمہ دارانہ فعل اور بزدلی کی عکاسی کرتا ہے، 2014 سے آج تک انہوں نے قوم کو حقائق مسخ کرکے جو امید دلائی یہ مناسب نہیں کہ وہ اس طرح میدان چھوڑ کر چلے جائیں۔

(جاری ہے)

’ 8 مہینے ضائع کرنے کے بعد آئی ایم ایف کا معاہدہ فائنل سٹیج پر ہے، بجٹ میں بھی ایک مہینہ رہ گیا ہے، ایسے میں اسد عمر کومیدان نہیں چھوڑنا چاہیے تھا‘۔اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے پچھلے تین ہفتے کے دوران عمران نیازی کی حکومت کے جھوٹوں کی نشاندہی کی ، عوام کے معاشی مستقبل اور ترقی کی رفتار میں کمی کو میڈیا میں آکر اجاگر کیا اور بہتری کے مشورے بھی دیے، عوام کے اوپر مہنگائی سمیت دیگر بم گرانے کے بعد اسد عمر کا یہ قدم اٹھانا درست نہیں ہے۔ ’میری خواہش ہے کہ اسد عمر یا ان کے بعد آنے والے انتہائی ایمانداری کے ساتھ پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کریں‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات