Live Updates

اسد عمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسد عمر نے مشکل حالات میں معیشت کوسنبھالا، اسد عمر پی ٹی آئی کے صف اول کے سپاہی ہیں، اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 اپریل 2019 20:04

اسد عمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ا سد عمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، اسد عمر نے مشکل حالات میں معیشت کوسنبھالا، اسد عمر پی ٹی آئی کے صف اول کے سپاہی ہیں،اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے آج ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان وزیراعظم ہیں اور وہی رہیں گے، وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کووزیرخزانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے دیانتداری سے اپنا کام کیا۔اسد عمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کومعاشی بحران کا سامنا ہے، اسد عمر نے مشکل حالات میں معیشت کو سنبھالا دیا۔جیسی معیشت اسد عمر کو ملی وہ کسی کیلئے بھی مشکل ہوتی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سابق حکومتوں نے بہت زیادہ قرضے لیے ،حکومت سنبھالی تو تاریخی خسارہ ورثے میں ملا۔

معاشی گروتھ ریٹ میں کمی کی وجہ پچھلی حکومتوں کی معاشی پالیسیاں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ اسد عمر کو کیوں ہٹایا گیا۔اسد عمر پی ٹی آئی کے صف اول کے سپاہی ہیں۔اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ تحریک انصاف میں کسی طرح کی گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے۔جمہوریت میں مختلف لوگوں کی اپنی اپنی آراء ہوتی ہیں۔

واضح رہے اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں کہا کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اعلان رات یا صبح ہوجائے گا، پاکستان کی بہتری کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے آیا تھا،عمران خان کو کہا کہ آپ کیلئے نہیں پاکستان کیلئے پی ٹی آئی جوائن کی ہے، سازشوں میں نہیں پڑتا، نہیں معلوم میرے فیصلے سے پی ٹی آئی مضبوط ہوگی یا کمزور ہوگی۔

انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل کرنا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ میں توانائی کا چارج لے لوں۔ لیکن میں نے ان کو کہا کہ آپ اجازت دیں کہ میں کابینہ سے الگ ہوجاتا ہوں۔عمران خان سے کہا کہ میں نئے پاکستان کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات