مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.2ارب روپے کے سودے

جمعرات 18 اپریل 2019 22:00

مرکنٹائل ایکس چینج میں 5.2ارب روپے کے سودے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,843 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 5.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,068 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 1.478 ارب روپے تھی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 1.363 ارب روپی, ڈبلیو ٹی ا?ئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.004 ارب روپی, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 745.245 ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 269.448 ملین روپی, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 216.194 ملین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت 151.945 ملین روپی, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 22.253 ملین روپی, کاپر کے سودوں کی مالیت 7.059 ملین روپی, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 6.859 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 4.023 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 28 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15.315 ملین روپے اور گندم کی 4 لاٹس کے سودے ہوے جن کی مالیت 12.635 ملین روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :