امریکی امن منصوبے کا اعلان رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا: کوشنر

مختلف ممالک کے سفراء صدر ٹرمپ کے تیار کردہ امن منصوبے کے حوالے سے کھلے پن کا مظاہرہ کریں، مشیر وائٹ ہائوس / داماد ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 18 اپریل 2019 22:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہائوس کے مشیر جیرڈ کوشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مجوزہ امن منصوبے کا اعلان رمضان المبارک کے آخر میں یا اس کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے مختلف ملکوں کے سفیروں پر زور دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے تیار کردہ امن منصوبے کے حوالے سے کھلے پن کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ امریکا نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لیے ایک نئے امن پروگرام کی تیاری پر کام شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں اس منصوبے کو 'صدی کی ڈیل' کا نام دیا گیا ہے۔فلسطینی اور بعض دوسرے ممالک امریکی امن منصوبے کو مشکوک قرار دیتے ہیں تاہم اس کی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کے مجوزہ امن منصوبے میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کا کوئی تصور نہیں۔