ویرات کوہلی کے ساتھ نام آنے پر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں :بابراعظم

ظ*ان جیسا نہیں بن سکتا لیکن پرستار دعا کریں کہ کوہلی کی طرح رنز بناں: بیٹسمین

جمعرات 18 اپریل 2019 22:31

ویرات کوہلی کے ساتھ نام آنے پر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں :بابراعظم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) بابر اعظم پہلی بارورلڈکپ میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں اور سٹار بیٹسمین کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا۔ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کا خواب پورا ہونے جارہا ہے، میگا ایونٹ کا حصہ بننے کا موقع ملنے پر میں خوش اور پرجوش ہوں،آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں آرام سے توانائی بحال ہوگئی، پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار اداکرنے کی کوشش کروں گا۔

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کے ساتھ میرا موازنہ نہیں کرنا چاہیے لیکن ان کے ساتھ نام آتا ہے تو اس پر بہت خوشی محسوس کرتا ہوں، وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں،میں ان جیسا نہیں بن سکتا لیکن پرستار دعا کریں کہ کوہلی کی طرح رنز بناں۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہا کہ میں نے پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا سوچا ضرور تھا لیکن اتنی جلدی اس مقام تک پہنچنا ایک خواب لگتا ہے۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر اننگز میں بہتر سے بہتر کھیلوں،زمبابوے کیخلاف لاہور میں ڈیبیو کے بعد زیادہ رنز نہ ہوئے، ویسٹ انڈیز سے سیریز میں ناکام ہونے پر باہر کردیاجاتا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ 3سنچریاں بنائیں جس سے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا، پہلی سنچری ہمیشہ یاد رہے گی۔انھوں نے کہا کہ فی الحال میرا پہلا ہدف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں رنز بنانا ہے، دوسری ٹیموں سے پہلے وہاں جاکر میزبان ٹیم کیخلاف ایک ٹی ٹونٹی اور 5 ون ڈے اور پریکٹس میچز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔