Live Updates

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات

رومانیہ نے پاکستان سے ڈاکٹرز اور انجینیئرز سمیت دس لاکھ سے زائد افرادی قوت در آمد کر نے کی خواہش ظاہر کر دی

جمعرات 18 اپریل 2019 22:54

پاکستان میں رومانیہ کے سفیر کی  وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری ..
بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پاکستانی روشن مستقبل کی امید لیے عرب ممالک جاتے ہیں لیکن اب رومانیہ نے پاکستان سے ڈاکٹرز اور انجینیئرز سمیت دس لاکھ سے زائد افرادی قوت در آمد کر نے کی خواہش ظاہر کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کی، ملاقات میں رومانیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ رومانیہ پاکستان دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت درآمد کرنے کا خواہشمند ہے۔

پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رومانیہ کے سفیر نکولے گوئیا نے کہا ہے کہ رومانیہ پاکستان کے لئے بے مثال موقع پیش کر رہا ہے۔سفیر نے رومانیہ میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ رومانیہ کو دس لاکھ سے زیادہ افرادی قوت کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ رومانیہ کو ہزاروں ڈرائیوروں کی ضرورت ہے اس کے علاوہ، ڈاکٹروں، انجینئرز، تعمیراتی کارکنوں اور ماہرین کی ضرورت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :