سوڈان: معزول صدر عمر البشیر کے دو بھائی گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 23:04

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سوڈان کے معزول صدر عمرالبشیر کے دو بھائی عبداللی اورعباس گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ معزول صدر عمرالبشیر کے بھائی سابقہ نظام حکومت کی علامات ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ان دونوں بھائیوں کی گرفتاری کا بنیادی مقصد سابقہ حکومت سے وابستہ غیر رسمی قوتوں کو گرفت میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرالبشیر کی جماعت کے زیر اثر فورسز کو بھی پولیس یا فوج کے ماتحت لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :