افغانستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں سترہ طا لبان ہلاک جبکہ بیس کو گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2019 23:04

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں سترہ طالبان ہلاک جبکہ بیس کو گرفتار کر لیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سیکیو رٹی فورسز نے صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں جنگجووں کے ٹھکانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں سترہ جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران فورسز نے بیس جنگجووں کو گرفتار بھی کر لیا۔