پنجاب اسمبلی کا ایک اور اعزاز کلرک محمد ارشد علی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

جمعرات 18 اپریل 2019 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کا ایک اور اعزاز کلرک محمد ارشد علی نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد نے پنجاب اسمبلی کے کلرک محمد ارشد علی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری فسٹ ڈویڑن میں پاس کرنے کا نوٹیفکیشن دے دیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ارشد علی نے میٹرک پاس کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بطور فراش(بی ایس۔1) سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا اور دوران سروس ایف اے، بی اے، ایم اے، ایم فل(پولیٹیکل سائنس) اور اب پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد ارشد علی پنجاب اسمبلی کے موجودہ سٹاف میں واحد اور پاکستان کے پہلے کلرک ہیں جنہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ جو پنجاب اسمبلی کے لئے ایک اعزاز ہے۔