فیس بک کا ایک اور ’ڈیٹا اسکینڈل

تین سالوں میں تقریبا 1.5 ملین نئے صارفین کی معلومات بغیر اجازت اپ لوڈ کر دیں

جمعرات 18 اپریل 2019 23:21

فیس بک کا ایک اور ’ڈیٹا اسکینڈل
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے گزشتہ تین سالوں میں تقریبا 1.5 ملین نئے صارفین کی معلومات بغیر اجازت اپ لوڈ کر دیں ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ماہ ہی اس معاملے کی آگہی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

امریکی ادارے کے مطابق صارفین کی معلومات کی تفصیل بظاہر کسی کے ساتھ بھی شیئر نہیں کی گئی اور یہ ڈیٹا اب حذف کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ صارفین کو بھی اس بارے میں اطلاع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ماضی میں بھی فیس بک کی جانب سے نجی کوائف کے تحفظ کے قوانین کی خلاف ورزیاں سامنے آچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :