وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

ملک کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات اپریل 20:26

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک کے سکیورٹی امور پر بات چیت کی۔ بلوچستان میں کوئٹہ اور مکران مین ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔ اس ملاقات میں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیاہے۔

وزیرِ اعظم اور آرمی چیف ملاقات میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے وزیراعظم کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز کوئٹہ میں ایک گھر میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ مکران میں ساحلی علاقے میں ایک بس کو روک کر دہشت گردوں نے شناختی کارڈ دیکھ کر 14افراد کو بس سے اتار کر گولیاں پر کے شہید کر دیا تھا۔ اآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان واقعات کے حوالے سے بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران ملکی سرحدوں کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔