پنجاب یونیورسٹی اور ملائیشین یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جمعرات 18 اپریل 2019 23:36

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) یو ٹی پی ملائیشیا کے وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر سے ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں ملاقات کی، وفد میں ڈپٹی وائس چانسلر ، سٹوڈنٹ افیئرز اور ایلومینائی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نورحشام حامد، مکینکل انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر فیض احمد اور کیمیکل انجینئر نگ ڈاکٹرمحمد ایوب شامل تھے، بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی اور یو ٹی پی ملائیشیا کے درمیان ریسرچ کو فروغ دینے کیلئے، جدید رجحانات کا تبادلہ کرنے، ایک دوسرے کے تجربات اور علم کی ترویج کیلئے معاہدہ کیا گیا،اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ خان درانی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور چیئرمین شعبہ پولیمر انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر رفیع اللہ خان نے شرکت کی، وفد نے فیکلٹی آف انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا ، اس دوران دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیم و تحقیق کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔