Live Updates

آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر نا ممکن نہیں ، پاکستانی نظام سیاسی بیان سے نہیں بدلا جاسکتا، بابر اعوان

جمعرات اپریل 23:37

آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر نا ممکن نہیں ، پاکستانی نظام سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کر نا ممکن نہیں ، پاکستانی نظام سیاسی بیان سے نہیں بدلا جاسکتا،عمران خان کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہے، کارگردی بعد میں جانچی جائے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ کہا کہ معیشت سنبھل گئی، ریفارمزپرجھگڑا ہے، ایف بی آرخود کوتبدیل کرنے کو تیارنہیں ،تجربہ کار اور ناتجربہ کارکا مسئلہ نہیں ،بیوروکریسی تجربہ کار ہوتی ہے، وزیراعظم کا رویہ جمہوری ہے، ایمنسٹی اسکیم کا منظورنہ ہونا ثبوت ہے۔

بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کے پاس 5 سال کا مینڈیٹ ہے، کارگردی بعد میں جانچی جائے، پنجاب میں گورننس سے جومطمئن نہیں ہوتے وہ چھوڑجاتے ہیں۔
وزیراعظم حاضر ہے سے متعلق تازہ ترین معلومات